مظفرگڑھ : ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کہا ہے کہ سرکاری واجبات کی وصولی ملکی معیشت میں بڑی اہمیت رکھتی ہے، مال افسران کی کارکردگی کا جائزہ بھی سرکاری واجبات کی وصولی سے لگایا جاتا ہے یہ بات انہوں نے سرکاری واجبات کی وصولی کے سلسلے میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میری ٹیم میں کرپٹ افسران کی کوئی گنجائش نہیں ہے، جن مال افسران کی رپورٹ اچھی نہیں ہے ان کے خلاف جلد کارروائی ہونے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری واجبات کی وصولی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ جن ز مینداروں کے ذمہ سرکاری واجبات کے بقایا ہیں ان کو نوٹس جاری کریں پھر بھی واجبات جمع نہیں کراتے تو ان کی جائیداد قرق کردیں اور ان کی گرفتاری عمل میں لائیں۔
متعلقہ خبریں
پنجاب میں ن لیگ کا مکمل صفایا کرنے کا ماسٹر پلان تیار، تحریک انصاف اور بڑی سیاسی جماعت نے ہاتھ ملا لیا، انتخابی تعاون پر اتفاق، دونوں جماعتیں مل کر مخالفوں کو ٹف ٹائم دیں گی
مئی 20, 2018
بس بہت ہوگیا! پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ اپنی جگہ پر لیکن ہم آپ کے لیے یہ کام ہرگز نہیں کر سکتے! پاکستان کا اچانک بڑا فیصلہ، چین کو انکار کر دیا گیا
مئی 21, 2018




