پاکستانکھیل

نامور پاکستانی کرکٹر کے بیٹے نے ایسی سٹیج اداکارہ سے شادی کر لی جس کے ہونیوالے شوہر نے خودکشی کر لی تھی اور دوسرا منگیترفرار ہو گیا، یہ کون سے لیجنڈری کرکٹر کا بیٹا ہے اور سٹیج اداکارہ کون ہے؟ تہلکہ خیز تفصیلات نے کھلبلی مچا دی

معروف سٹیج اداکارہ اور معروف کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر کی نکاح کی تصاویر سامنے آگئیں، تفصیلات کے مطابق معروف سٹیج اداکارہ ااور معروف کرکٹر عبدالقادری کے بیٹے عثمان قادر نے نکاح کر لیا ہے اور تقریب کی تصاویر بھی منظرعام پر آگئی ہیں۔ واضح رہے کہ چند دنوں سے ثوبیہ خان اور عثمان قادر کے درمیان خفیہ شادی کی افواہیں گرم تھیں تاہم اب نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ثوبیہ خان نےعثمان قادر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ جانے کی تصدیق کر دی ہے۔ عثمان قادر اپنے والد کی طرح کرکٹ سے ہی

وابستہ ہیں اور نہ صرف کھلاڑی ہیں بلکہ افریقہ اور آسٹریلیا کے کرکٹ کلبز میں کوچنگ کے فرائض بھی سر انجام دیتے ہیں جبکہ انکی اہلیہ ثوبیہ خان فلم ،ٹی وی، سٹیج اور فیشن کی دنیا میں خاصا نام کما چکی ہیں۔پاکستان کے مؤقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ثوبیہ خان نے بتایا ہےکہ اب وہ مزید سٹیج ڈراموں میں کام نہیں کریں گی تاہم اب اگر خاوند نے اجازت دی تو ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کروں گی۔ یاد رہے کہ اداکارہ ثوبیہ خان کے فرید نامی منگیتر نے دبئی میں خودکشی بھی کر لی تھی جس کے بعد اداکارہ ثوبیہ خان کی نیاز خان نامی شخص سے بھی دو سال تک دوستی رہی اور بات شادی تک پہنچ کر کچھ وجوہات پر ختم ہوگئی جس کے بعد اداکارہ ثوبیہ خان اور عثمان قادر کے درمیان عشق چل نکلا اور شادی پایا تکمیل کو پہنچ گئی۔ثوبیہ خان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ نکاح کے بعد سے عثمان قادر نا کرکٹ کھیل رہا ہے اور نا ہی اپنے گھر جا رہا ہے جس سے ثوبیہ خان کی شادی شدہ زندگی ابتداءمیں ہی مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔ اداکارہ ثوبیہ خان کی عثمان قادر سے دوستی شوبز حلقوں میں کافی مشہور ہوئی جس کے بعد یہ دوستی شادی کے بندھن میں بدل گئی۔واضح رہے کہ عثمان قادر رشتے میں کرکٹر عمر اکمل کے برادر نسبتی ہیں اور اس سے قبل عمر اکمل کی ایک سٹیج اداکارہ کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی تھی ۔

Back to top button