اسلامیپاکستان

پاکستانی حاجی، جس کی مکہ مکرمہ میں حالت احرام میں ہی روح پرواز کر گئی

مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک) : حج اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ایک اہم رکن ہے جو صاحب استطاعت مسلمانوں پر فرض کیا گیا ہے۔ حج و عمرے کی ادائیگی کے لیے غیرب سے غریب تر بھی اپنے دل میں خواہش رکھتا ہے اور اس خواہش کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اپنی جمع پونجی لگا دیتا ہے۔ رواں برس حج کی ادائیگی کے لیے پاکستان کے ایک ایسے حاجی کا بلاوا آیا جنہوں نے اپنی زندگی کے 43 سال حج کی ادائیگی کے لیے پیسے جمع کرنے میں لگا دئے۔

پاکستانی حاجی جنہوں نے حج کی ادائیگی کے لیے 43 سال پیسے جمع کیے۔ انہوں نے اپنے کھیت بیچ ڈالے اور پھر انہی کھیتوں میں مزدوری کی جو کبھی ان کی ملکیت تھے، صرف اس لیے تاکہ حج کے لیے پیسے جمع ہو سکیں۔ اس پاکستانی حاجی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ مذکورہ حاجی مکہ مکرمہ ہی میں ایک جگہ پہلو کے بل لیٹا ہوا ہے۔
سوشل میڈیا پر بتایا گیا کہ اس حاجی کی احرام میں ہی روح پرواز کر گئی۔

سوشل میڈیا پر یہ خبر آئی تو اس تصویر نے صارفین کو اس حاجی کی قسمت پر رشک کرنے پر مجبور کر دیا۔ اس حاجی کی شناخت کے حوالے سے فی الحال کوئی معلومات موصول نہیں ہوئیں اور نہ ہی یہ معلوم ہو سکا کہ کیا وہ حج کی ادائیگی کر چکے تھے یا نہیں۔ البتہ سوشل میڈیا صارفین نے اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حاجی کی قسمت یہ تھی کہ اللہ نے مکہ مکرمہ میں موت ان کے مقدر میں لکھ دی اور انہیں دنیا و کائنات کی سب سے پاک جگہ پر موت نے آلیا۔

اپنی زندگی میں انہوں نے حج کی ادائیگی کے لیے اپنی تمام تر جمع پونچی صرف کر دی اور جب اللہ کے حضور حاضر ہوئے تو اللہ نے اپنے ہی گھر میں ان کی روح قبض کر لی۔ بلاشُبہ انہوں نے دنیا میں ہی اپنی تمام تر جائیداد بیچ کر اپنی آخرت کا سامان کر لیا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین نے وفات پانے والے حاجی کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی۔ خیال رہے کہ پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن27 اگست سے شروع ہوگا، حجاج کرام کی وطن واپسی25 ستمبر تک مکمل کرلی جائے گی جس کے لیے سول ایوی ایشن نے بھی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

Back to top button