پاکستانکاروبار

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی

دنیابھرکی مارکیٹس کوپیچھے چھوڑدیا

بلوم برگ رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے دنیابھرکی مارکیٹس کوپیچھے چھوڑدیا ہے جبکہ پاکستان سٹاک ایکس چینج میں مزیدبہتری آسکتی ہے۔ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ بڑ ے سرمایہ کارجلدپاکستان سٹاک ایکس چینج کارخ کرنیوالے ہیں۔ پاکستا ن سٹاک مارکیٹ میں 6 کروڑ40 لاکھ ڈالرکی غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے جو 2014 کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق فروری میں ایف اے ٹی ایف فیصلے کے بعدمزیدتیزی آئےگی۔پاکستان کی جانب سے اینٹی منی لانڈرنگ اورانسداددہشتگردی کیلئے خاطرخواہ کام کیاگیاہے۔

Back to top button