پاکستانصحتمعلومات

پاکستان میں کوروناویکسین لگوانے والوں کی یومیہ تعداد 11 لاکھ سے بڑھ گئی

اب تک 3 کروڑ 30 لاکھ 59 ہزار 676 ویکسین ڈوز لگائی جا چکی ہیں

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا ویکسی نیشن کی تعداد میں دن بدن اضافہ جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کوروناویکسی نیشن کرانے والوں کی یومیہ تعداد 11 لاکھ سےتجاوزکر گئی ، 24 گھنٹے میں 11 لاکھ 39 ہزار 580 افراد کی ویکسی نیشن کی گئی ، جس کے بعد ملک میں تاحال 3 کروڑ 30 لاکھ 59 ہزار 676 ویکسین ڈوز لگائی جا چکی ہیں۔

گذشتہ روز پاکستان نے ایک دن میں 10 لاکھ کورونا ویکسینیشن کا ہدف پورا کیا تھا ، این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ خوشی ہے ہم نے یومیہ ایک ملین ویکسینیشن کا ہدف پورا کرلیا، گزشتہ روز 10 لاکھ 72 ہزار ویکسین لگائی گئیں، وفاقی اداروں کے تعاون کی وجہ سے ریکارڈ ویکسینیشن ہورہی ہے۔

Back to top button