کرکٹکھیل

پاکستا ن نے بھارت کو ایک اور ریکارڈ سے محروم کردیا

پاکستان نے گزشتہ روز زمبابوے کے خلاف کلین سویپ مکمل کرنے کے ساتھ ہی بھارت کا ایک اور ریکارڈ توڑ ڈالا ہے ۔ گرین شرٹس نے زمبابو ے کیخلا ف وائٹ واش مکمل کرکے بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں زیادہ 7مرتبہ مخالف ٹیم کو کلین سویپ کرنے والی ٹیم بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے ۔ بھارت نے 6،جنوبی افریقہ نے 5، ویسٹ انڈیز ، سری لنکا اور آسٹریلیا نے 4،4 ،انگلینڈ ،نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش نے 2،2جب کہ زمبابوے نے ایک مرتبہ پانچ میچز کی سیریز میں حریف ٹیم کو کلین سویپ

کررکھا ہے ۔پاکستان نے اس سے قبل 2002میں زمبابوے کو زمبابوے میں ، 2003میں نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان ، 2008میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کے خلاف پاکستان اور2017میں سری لنکا کے خلاف متحدہ عرب امارت میں وائٹ واش کرکھا ہے،،پاکستان کسی ایک ٹیم کیخلاف تین مرتبہ ون ڈے کرکٹ میں وائٹ واش کرنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی ہے ۔پاکستان اب ون ڈ ے کرکٹ میں تین یا اس سے زائد میچز کی سیریز میں سب سے زیادہ20مرتبہ مخالف ٹیم کو کلین سویپ کرنے والی ٹیم بھی بن گئی ہے ۔

Back to top button