پاکستان

پرویز الٰہی کے قریبی ساتھی نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی ڈیوٹی سنبھال لی ،جانتے ہیں محمد خان کتنے سال کی رخصت پر تھے؟حیران کن انکشاف

مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما پرویز الٰہی کے قریبی ساتھی اور پنجاب اسمبلی میں گریڈ 21کے افسر محمد خان بھٹی نے طویل رخصت کے بعد بطور سیکرٹری اسمبلی اپنی ڈیوٹی جوائن کر لی ہے۔پنجاب اسمبلی میں گریڈ 21 کے افسر محمد خان بھٹی گزشتہ 9 سال سے رخصت پر تھے۔ تاہم گزشتہ روز (31 جولائی 2018) کو انہوں نے بقیہ رخصت کی منسوخی کے بعد انہوں نے اپنی دفتری ذمہ داریاں سنبھال لیں اور دفتری امور نمٹائے۔ محمد خاں بھٹی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے قریبی ساتھی ہیں اور ان کی پنجاب

اسمبلی میں واپسی نے پرویز الٰہی کے سپیکر بننے کی خبروں کو مزید تقویت دی ہے۔

Back to top button