معلومات

پنجاب شدید دھند کی لپیٹ میں ،اہم شاہرایں بند

پنجاب : صوبے بھر میں دھند کی وجہ سے نظام زندگی متاثر ہو کر رہ گیا ہے ۔ ترجمان موٹروےپولیس نے اہم ہدایات جاری کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند نے ڈیرے جما لیے ہیں ۔ چیچہ وطنی،میاں چنوں،خانیوال،ملتان،لودھراں،بہاولپور، احمدپورشرقیہ،ترنڈہ محمدپناہ،ظاہرپیرمیں شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

دھند کے باعث موٹروےایم فائیوملتان سےسکھر تک جبکہ موٹروےایم3فیض پورسےعبدالحکیم تک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے ۔

ترجمان موٹروےپولیس کے مطابق قومی شاہراہ پرحدنگاہ20میٹر رہ گئی ہے ۔ان کا  مزید کہنا تھا کہ شہری غیرضروری سفر سے گریزاور گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

Back to top button