صحت

پھٹی ہوئی ایڑیاں اور علاج

پھٹی ہوئی ایڑیاں سب سے عام مسئلہ ہے ۔یہ بہت تکلیف دہ ہے اور سب ہی کو درپیش ہے سردیوں میں شدید ہوتاہے۔پھٹی ہوئی ایڑیوں کے پیچھے بہت ساری وجوہات ہیں جن میں سردی کے موسم میں خشک پیر‘کھلے جوتے اور زیادہ دیر تک کھڑے رہنا‘ایڑیوں کو بری طرح سے متاثر کر سکتے ہیں اگر آپ اس مسئلے سے دو چار ہیں تو خصوصی توجہ اپنے پیروں کی طرف لگانی چاہیے یہاں کچھ نکات ہیں جو گھر میں پھٹی ہوئی ایڑیوں سے چھٹکارا پانے کے لیے دئیے گئے ہیں ۔


ننگے پاؤں چلنے سے گریز کریں

اپنے پیروں کو صاف اور گندگی سے پاک رکھیں۔باقاعدگی سے مساج کریں۔اپنی ایڑیوں کے لیے ناریل کا تیل استعمال کریں۔اچھے نتائج کے لیے کریم لگانے کے بعد روئی کے موزے پہنیں۔

گلاب واٹر اور گلیسرین

گلیسرین اور گلاب کا پانی پھٹی ہوئی ایڑیوں کے لیے بہت کار آمد ہے۔ بر ابر مقدار میں گلاب پانی لیں اور گلیسرین اس میں اچھی طرح مکس کریں۔یہ پھٹی ہوئی ایڑیوں کا بہترین علاج ہے اس مرکب کو رات کو سونے سے پہلے لگائیں۔

کیلا

کیلا اپنی نمی بخش خصوصیات کے لیے مشہور ہے۔ایک کیلے کا پیسٹ بنا کر پھٹی ایڑیوں پر لگائیں۔اسے 10سے15منٹ تک رہنے دیں۔پھر اپنے پاؤں کو 5منٹ کے لیے ٹھنڈے پانی میں بھگو دیں ۔نرم اور ہموار ایڑیوں کی بحالی کے لیے روزانہ کچھ ہفتوں تک یہ عمل کریں۔

پیٹرولیم جیلی

خشک‘کھردری جلد پر پیٹرولیم جیلی کا استعمال کریں ۔آپ پیٹرولیم جیلی میں لیموں کا رس بھی شامل کرسکتے ہیں۔اپنے پیروں کو جرابوں سے ڈھانپیں تاکہ پیٹرولیم جیلی جلد میں جذب ہو سکے۔یہ آپ کی جلد کو ہموار اور نرم کرے گا۔

زیتون کا تیل

زیتون کا تیل پاؤں کے لیے بہت اچھا ہے۔اسے روئی کی مدد سے پیروں پر لگائیں۔زیتون کے تیل میں لیموں کارس اور تھوڑی مقدار میں پانی ملا دیں۔بوتل میں یہ سب ڈال دیں ۔ایڑیوں کے لیے یہ بہت مفید ہے۔

سمندر کا نمک

سمندری نمک پاؤں کے لیے اچھا ہے۔ٹب میں پانی لیں اور سمندری نمک ڈالیں۔اس میں پاؤں بھگو دیں۔اپنے پاؤں کو اچھی طرح رگڑیں۔کریم لگائیں بہتر نتائج کے لیے موزے پہنیں۔

پیروں کو ہائیڈ ریٹڈ رکھیں

بہت پانی پئیں‘گرم شاور سے پرہیز کریں کیونکہ وہ جلد کو پانی کی کمی اور خشک بنا سکتے ہیں۔مائعات کا استعمال آپ کو اندر سے بھی ہائیڈریٹ رکھے گا۔

مردہ جلد کے سیل دور کریں

اس مقصد کے لیے پاؤں کی صفائی کا خیال رکھیں کسی بھی تیل کے سادہ نمک میں کچھ قطرے ڈالیں ۔پیروں پر لگا کر اسکرب کریں۔یہ مردہ خلیوں کو ختم کر دے گا۔

Back to top button