صحت

کیا آپ کان صاف کرنے والی سلائی کا استعمال کرتے ہیں؟

بیشتر افراد کان صاف کرنے کے لیے کاٹن سواب یا سلائی کا استعمال کرتے ہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ عادت صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔

امریکا کی نیویارک یونیورسٹی کے محققین کے مطابق کان صاف کرنے والی یہ سلائی استعمال کرنا درحقیقت بڑی غلطی ہے، درحقیقت کان میں جمع ہونے والا مواد نقصان دہ نہیں ہوتا۔

عام طور پر جب کوئی شخص اس سلائی کو کان کے اندر ڈالتا ہے تو وہ مواد یا میل کو زیادہ صاف نہیں کرتا بلکہ اسے دھکیل کر پردے کی جانب لے جاتا ہے۔

کان کے پردے کو آواز کی ارتعاش یا وائبریشن کی ضرورت ہوتی ہے اور اگر آپ اس مواد کو قریب لے جاتے ہیں تو قوت سماعت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق کان میں جمع ہونے والا مواد ایک حفاظتی ڈھال کا کام کرتی ہے جو کان کے پردے کو کیڑوں مکوڑوں سے بچانے کا کام کرتی ہے۔

اسی طرح محققین کا کہنا ہے کہ کان کا مواد تیزابی ہوتا ہے جو فنگش کو کان کے نادر پھیلنے سے روکتا ہے جبکہ اس میں بال، مٹی اور مردہ جلد کے ذرات بھی پھنس جاتے ہیں جو کسی طرح کان تک پہنچ جاتے ہیں۔

محققین کے مطابق یہ مواد نقصان دہ نہیں ہوتا ، تاہم کوئی اسے صاف کرنا چاہتا ہے تو وہ یہ کام خود کرنے کی بجائے کسی طبی ماہر کی مدد لے۔

Back to top button