پاکستان

گزشتہ 9مہینے میں پی آئی اے نے خسارے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا، کتنے ارب روپے کا خسارہ ہوا؟ افسوسناک انکشافات

کراچی(نیوزڈیسک) قومی ایئر لائن کی ناقص حکمت عملی کے باعث خسارے میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا۔ پی ا?ئی اے کو 9 ماہ کے دوران 41 ارب 25 کروڑ سے زائد کا خسارہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق پی ا?ئی اے کو پچھلے سال کی نسبت پونے 7 ارب سے زائد کے خسارے کا سامنا ہے۔ گزشتہ 9 ماہ کے دوران پی ا?ئی اے کو 41 ارب 25 کروڑ سے زائد کا خسارہ ہوا۔مالی نتائج رپورٹ کے مطابق نقصان کی 3 بڑی وجوہات رہیں۔ 9 ماہ کے دوران روپے کی قدر 6 فیصد گرنے سے پی ا?ئی اے کو نقصان ہوا۔اسی عرصے کے دوران

ایندھن کی قیمتوں میں 22 فیصد اضافے سے پی ا?ئی اے کو نقصان ہوا جبکہ پی ا?ئی اے کے ریونیو میں صرف 4.4 فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق غیر ضروری اخراجات میں پونے 2 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ خسارہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے ہوا۔ترجمان پی ا?ئی اے کے مطابق کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ادارے کو مالی بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

Back to top button