انٹرٹینمنٹ

گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر معروف گلوکارہ نے بھاری مقدار میں نشہ آور گولیاں کھا لیں،حالت نازک ہونے پر ہسپتال منتقل

صوبہ سندھ کی  معروف لوک فنکارہ ماروی سندھو نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آ کر بڑی مقدار میں نشہ آور گولیاں کھا لیں ، اہلخانہ نے فوری طور پر اسے مورو تعلقہ ہسپتال پہنچایا۔وہاں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اسے نواب شاہ منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ماروی سندھو کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔واضح رہے کہ ماروی سندھو کا شمار صوبے کی معروف لوک فنکاروں میں ہوتا ہے ۔ان کے قریبی ساتھیوں نے اس کے اس اقدام پر انتہائی حیرت کا اظہار کیا ہے اور معاملے کی تہہ تک پہنچنے کا مطالبہ کیا

Back to top button