ٹیکنالوجی

ایپل نے ایک کروڑ روپےکی مالیت کا کمپیوٹر متعارف کرادیا

ایپل نے رواں ہفتے جو اپنا سب سے طاقتور کمپیوٹر فروخت کے لیے پیش کیا ہے اس کی قیمت 65 ہزار ڈالر تک ہو سکتی ہے۔ جو پاکستانی لگ بھگ ایک کروڑ روپے بنتے ہیں۔

کمپنی نے واضح کیا ہے کہ یہ کمپیوٹر عام صارف کے لیے نہیں ہے بلکہ اس کا ہدف گرافک ڈیزائننگ، ویڈیو ایڈیٹنگ یا سافٹ ویئر انجینئرنگ کے شعبہ جات کے پیشہ ور صارفین ہیں۔

جہاں ایک عام لیپ ٹاپ میں آج کل چار سے آٹھ گیگا بائٹ کی ریم ہوتی ہے، ایپل کے اس کمپیوٹر میں یہ دو سو گنا زیادہ ہے اور 1 سے پانچ ٹیرابائٹ کی ریم کی سہولت بھی میسر ہے۔

گرافکس کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس کمپیوٹر میں دو ریڈیون پرو ویگا ٹو ایکسلیریٹر کارڈ لگائے جا سکتے ہیں۔

آپ چار ٹیرا بائٹ کا ایس ایس ڈی کارڈ لگوا سکتے ہیں۔

جیسا کہ اوپر بتایا گیا کہ اس کمپیوٹر کی قیمت میں مانیٹر شامل نہیں اور جب کمپیوٹر اتنا طاقتور ہو تو اس کے ساتھ عام سکرین کا کیا کام۔ اپیل اس کمپیوٹر کے ساتھ جدید ترین مانیٹر پیش کر رہا ہے۔ پرو ڈسپلے ایکس ڈی آر 32 انچ کی بغیر کناروں والی سکرین والا مانیٹر ہے۔

ریکیو کے مطابق سکرین کو روشن تر رکھنے کے لیے یہ مانیٹر خاص طور پر ڈیزائن کیے گئے عدسوں اور ریفلیکٹرز کی مدد سے روشنی کو کنٹرول کرتا ہے۔

اس مانیٹر کے دو ورژن ہیں، جن میں سے ایک عام شیشے والا جبکہ دوسرا نان ٹیکسچرڈ شیشے والا ہے۔

Back to top button