ٹیکنالوجی

فیس بک نے اظہارِ ہمدردی کیلیے ‘کیئر’ ایموجی متعارف کرا دی

سماجی رابطوں کے مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران اظہارِ ہمدردی کے لیے نئی ‘کئیر’ ایموجی متعارف کرائی گئی ہے۔فیس بک کی جانب سےمتعارف کرائی جانے والی یہ نئی ‘کیئر ‘ ایموجی کورونا وائرس کے دوران شیئر کیے جانے والے اسٹیٹس، تصویر اور ویڈیو پر یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرنے کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔اس نئی کیئر ایموجی میں ایک مسکراتا چہرہ ہے جو ایک دل کو گلے لگایا ہوا ہے۔اس ضمن میں فیس بک کی جانب سے ایک پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ ‘الگ ہونے کے باوجود، ہم ایک ساتھ ہیں۔خیال رہے کہ فیس بک عالمی وبا کووڈ19 سے متعلق جعلی معلومات اور جھوٹی افواہوں کی روک تھام کے لیے بھی سرگرم ہے۔

Back to top button
Close