پاکستانمعلومات

احساس پروگرام :اگلے دس دن تک جانچ پڑتال والے لوگوں کو حتمی میسج مل جائے گا۔

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ جب تک احساس پروگرام سے حتمی میسج نہ آئے، مستحقین سینٹر میں پیسے لینے نہ جائیں۔

اسلام آباد میں میڈیا کو بریف کرتے ہوئے ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کچھ لوگ جعلی نمبر بھی استعمال کر رہے ہیں۔ جب تک احساس پروگرام سے حتمی میسج نہ آئے سینٹر میں پیسے لینے نہ جائیں۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ 8171 کے نمبر سے جوابی میسج آئے گا۔ شہری کسی اور نمبر سے میسج آئے تو اس پر اعتبار نہ کریں۔ نادرا کے دفاتر کل سے بتدریج کھلتے جا رہے ہیں، اس سے رقم کی ترسیل میں آسانی آئے گی۔ اگلے دس دن تک جانچ پڑتال کرنے والے لوگوں کو حتمی میسج بھی مل جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت بڑا پروگرام ہے، اس میں دشواریاں بھی آ رہی ہیں تاہم
روزانہ کی بنیاد پر مسائل کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ معصوم لوگوں کے پیسوں میں کٹوتی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے۔

Back to top button