پاکستان

اب کوئی بھی فرد لامحدود لائسنس اور ہتھیار رکھ سکے گا،اسلحہ ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی،حکومت نے اہم ترین اعلان کردیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اب کوئی بھی فرد لامحدود لائسنس اور ہتھیار رکھ سکے گا،اسلحہ ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی،حکومت نے اہم ترین اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کابینہ نے اسلحہ ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے، چار سے زائد اسلحہ نہ رکھنے کی پابندی ختم کردی گئی ہے، لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کرانے میں دسمبر 2018 تک توسیع کی گئی ہے۔ اب کوئی بھی فرد لامحدود لائسنس اور ہتھیار رکھ سکے گا۔پیرکو سندھ کابینہ اجلاس میں شرکت کے بعد اجلاس میں ہونے والی کارروائی سے متعلق

میڈیا سے گفتگو کرتے انھوں نے کہا کہ سندھ کابینہ نے اسلحہ ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے، چار سے زائد اسلحہ نہ رکھنے کی پابندی ختم کردی گئی ہے، لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کرانے میں دسمبر 2018 تک توسیع کی گئی ہے۔ناصر شاہ نے کہا کہ نجی اسکول گرمیوں کی تعطیلات میں جو فیس لے رہیہیں وہ غلط ہے،کابینہ نے نجی اسکولوں کی بھاری فیسوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس معاملے پر قانون سازی کے لیے وزیر و سیکرٹری تعلیم کو ہدایت کی گئی ہے، اس سلسلے میں عدالت میں چلنے والے کیس میں حکومت سندھ سفارشات بھی دے گی۔وزیر اطلاعات سندھ نے کہاکہ گورنر کے واپس کیے گئے بل دوبارہ منظور کیے گئے، زرعی ٹیکس اور آرمڈ بل کی منظوری دی گئی۔ پچاس ایکڑ زمین اور بارہ لاکھ آمدنی پر زرعی ٹیکس لگایا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بات کی ہے، ہم کسی غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، آصف زرداری نے اپنے دور صدارت میں اختیارات اسمبلی کو دیئے۔پیرکوسندھ کابینہ کا اجلاس وزیر اعلی سندھ کی صدارت میں منعقد ہوا،جس میں گزشتہ روز پریس کلب پر خواتین پر تشدد کا بھی نوٹس لیا گیا، وزیر اعلی سندھ نے 2 رکنی وزارتی کمیٹی بھی تشکیل دی جس میں وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال اورناصر شاہ شامل ہیں۔

جواب دیں

Back to top button