پاکستان

اڈیالہ جیل میں جب میڈیکل ٹیم نے نواز شریف اور مریم نواز کا چیک اپ کیا تو اس وقت ان کا دل کس رفتار سے دھڑک رہا تھا ؟

سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق نو از شریف کی نبض کی رفتار 76 درجے فی منٹ جبکہ مریم نواز کی ر نبض کی رفتار 80 درجے فی منٹ ریکارڈ تھی۔نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں نیب کے میڈیکل بورڈ کا اجلاس 40 منٹ تک جاری رہا۔ڈاکٹرز نے نواز شریف سے عمر، امراض ، نام ادویات، صحت سے متعلق سولات پوچھے ۔ جب ڈاکٹرز نے معائنہ کیا تو اس وقت سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا بلڈ پریشر 90-130، شوگر

لیول 162 جبکہ پلس کی رفتار 76 درجے فی منٹ ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز نواز شریف کے پرسنل اسٹاف نے لاہور سے ان کی ادویات اور ضرورت زندگی کا سامان اڈیالہ جیل پہنچا دیا تھا ۔ میڈیکل ٹیم میں شامل خاتون ڈاکٹر نے جب نواز شریف کی صاحبزادی کا معائنہ شروع کیا تو ان کا بلڈ پریشر 80-120 درجے، شوگر لیول نارمل اور نبض کی رفتار 80 درجے فی منٹ ریکارڈ کی گئی۔ مریم نواز معدے کے مرض میں مبتلا ہیں اور ادویات لیتی ہیں، میڈیکل بورڈ کے اجلاس کے دوران مریم نواز کا رویہ نارمل رہا اور پرسکون دکھائی دیں۔واضح رہے کہ گزشتہ شب میاں نواز شریف سے ملاقات کیلئے ان کی والدہ ، شہباز شریف ، حمزہ شہباز شریف کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے تھے ۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف جب اپنی والدہ سے ملے تو جذباتی ہو گئے تھے ۔

Back to top button