بین الاقوامیپاکستان

خانہ کعبہ میں خود کشی کرنے والا پاکستانی نہیں تھا کس ملک سے تعلق تھا ؟ خود کشی کی وجوہات کیا تھیں ، افسوسناک وجوہات

مسلمانوں کے مقدس شہر مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام میں ایک شخص نے بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔غیر ملکی میڈیا نے سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے حوالے سے کہا کہ پولیس کے مطابق غیر ملکی شخص نے مسجد الحرام کی بالائی منزل سے مطاف کے صحن میں چھلانگ لگائی، جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ایس پی اے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ خودکشی کرنے والے شخص کی لاش کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت معلوم کرنے کیکوشش کی جارہی ہے۔اس بات کی تحقیقات بھی

کی جارہی ہے کہ دھاتی آڑ کے باوجود غیر ملکی خودکشی کرنے میں کیسے کامیاب ہوا۔واضح رہے کہ مسجد الحرام میں پیش آنے والا یہ پہلا غیر معمولی واقعہ نہیں ہے۔گزشتہ سال سعودی شخص نے عین خانہ کعبہ کے سامنے خود سوزی کی کوشش کی تھی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے اسے ایسا کرنے سے روک دیا تھا۔ ترکی اور عرب ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ تیسری منزل سے کود کر خودکشی کرنے والا 26 سالہ شخص فرانسیسی شہری تھااور اس نے اسلام قبول کیاتھا۔

جواب دیں

Back to top button