بین الاقوامی

اگر پاکستان الیکشن میں یہ کام کرسکتاہے تو بھارت کو بھی کرنا چاہئے،بھارتی کانگریس کے اہم رہنما راہول گاندھی پاکستان کے طریقہ کارسے خوش،بڑا مطالبہ کردی

 اگر پاکستان الیکشن میں یہ کام کرسکتاہے تو بھارت کو بھی کرنا چاہئے،بھارتی کانگریس کے اہم رہنما راہول گاندھی پاکستان کے طریقہ کارسے خوش،بڑا مطالبہ کردیا، کانگریس رہنما راہول گاندھی نے ایوان زیریں (لوک سبھا) کے انتخابات کیلئے الیکٹرنک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے بجائے پاکستان کی طرح بیلٹ پیپرز استعمال کرنے کا مطالبہ کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح پاکستان میں انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز استعمال کیے گئے ہیں ویسے ہی بھارتی انتخابات کے لیے بھی استعمال کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ

مشینوں کو گھنٹوں تک آپریشنل رکھنے کے لیے بڑی مقدار میں بجلی ضائع ہوتی ہے،اگر پاکستان انتخابات کے لیے بیلٹ پیپر استعمال کرسکتا ہے تو بھارت کو بھی اس طرف توجہ دینی چاہیے۔

Back to top button