انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان اور سلمان خان نے سپر سٹارز ہونے کا کبھی بھی احساس نہیں ہونے دیا، آنند ایل رائے

بالی وڈ ہدایتکار و پروڈیوسر آنند ایل رائے نے کہا ہے کہ اداکار شاہ رخ خان اور سلمان خان نے کبھی یہ احساس نہیں ہونے دیا کہ وہ سپرسٹارز ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار و پروڈیوسر آنند ایل رائے نے فلم ’’ہیپی پھر بھاگ جائے گی‘‘ کے ٹریلر لانچ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے شاہ رخ خان اور سلمان خان پر ایک ساتھ فلم ’’زیرو‘‘ کے فلمائے گئے سپیشل گانے پر بے حد خوشی ہوئی، ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے کبھی کوئی دباؤ محسوس نہیں ہوا بلکہ اس میں خود کو خوش قسمت تصور کرتا

ہوں اور یہ بات میں بطور ہدایتکار نہیں کہہ رہا بلکہ بطور انسان یہ آپ کو بتا رہا ہوں۔

Back to top button