بین الاقوامی

ایران: مسافر طیارہ تباہ، 180 افراد ہلاک

تہران : ایران کے دارالحکومت تہران کے قریب یوکرائین کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ مسافر طیارے نے تہران کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پرواز بھری اور کچھ ہی دیر بعد تہران کے مضافات میں گر کر تباہ ہو گیا۔

حادثے کے وقت طیارے میں 170 مسافروں اور عملے سمیت 180افراد سوار تھے جو سب کے سب ہلاک ہو گئے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بوئنگ 737 مسافرطیارہ تہران سے یوکرائن کے دارالحکومت کیف جا رہا تھا۔ ۔ طیارے کے پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی لیکن طیارہ زمین پرگرکرتباہ ہوگیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے کو حادثہ تیکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا۔

Back to top button