پاکستان

ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں جانے کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے صوبے کے ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں جانے کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قراردیدیاگیا۔ صوبے سے باہر جانے کیلئے کورونا ٹیسٹ نیگٹو ہونا ضروری قرار دیدیا گیا۔صوبے سے باہر جانے کے لیے سرٹیفکیٹ لینا بھی لازمی ہوگا- اس مقصد کیلئے پنجاب حکومت نے فارم اے اور بی متعارف کروا دیا ہے۔

پنجاب کے ایک ضلع سے دوسرے میں جانے کے لیے فارم اے دکھانا ہوگا۔پنجاب سے باہر جانے کیلئے فارم بی ضروری ہوگا۔ کورونا پازیٹو آنیوالے شہری ایک شہر سے دوسرے شہر نہیں جا سکیں گے۔ اس ضمن میں پنجاب حکومت کی جانب سے تمام صوبائی چیف سیکرٹریز ہوم سیکرٹریز اور پولیس سربراہان کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔صوبہ پنجاب کے اندر اور صوبے سے باہر آنے جانے والی عوام کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے حکومت پنجاب نے تمام صوبوں کے انتظامی افسران کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔

Back to top button