پاکستان

نواز شریف، مریم نواز اور صفدر کی رہائی کیلئے ن لیگ نے پلان تیار کر لیا

احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلیں (آج) اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کئے جانے کا امکان ۔ تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزا پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں گزشتہ روز نواز شریف سے والدہ اور بھائی شہباز شریف نے ملاقات کی۔ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے والی ملاقات میں قانونی جنگ اور آئندہ کی سیاسی حکمت

عملی پر بات چیت بھی ہو ئی ۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر (آج) پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے اور ان کی اپیلیں وہاں دائر کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 6 جولائی ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو 11 سال، مریم نواز کو 7 اور کیپٹن (ر)محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔

Back to top button