پاکستانصحت

بینک جانے والوں کیلیئے کرونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ لازمی قرار

ریسٹورینٹ اور ہوٹلز میں داخلے پر بھی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنے کی ہدایت

سندھ حکومت نے بینک جانے والوں کیلیے ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی کرنے کی تجویز دے دی۔ سندھ میں ریسٹورینٹ اور ہوٹلز کا رخ کرنے والے شہریوں کو بھی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی ساتھ رکھنے کی ہدایت بھی کردی۔

حکومت سندھ نے بینک خدمات حاصل کرنے کے لیے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دینے کے لئے این سی او سی کو خط لکھ دیا، سندھ میں ریسٹورینٹ اور ہوٹلز کا رخ کرنے والے شہریوں کو بھی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی ساتھ رکھنے کی ہدایت بھی کردی۔

محکمہ صحت سندھ نے این سی او سی کو مراسلے میں کہا ہے کہ بینک خدمات حاصل کرنے کے لیے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا جائے، تمام بینک اور پوسٹ آفیسرز صرف ویکسین کروانے والے کسٹمرز کو خدمات فراہم کریں، سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی صورت میں کسٹمرز کو خدمات کی فراہمی سے معذرت کی جائے.

محکمہ صحت نے محکمہ داخلہ سندھ کو بھی خط لکھا جس میں کہا کہ ہوٹلز اور ریسٹورنٹ میں ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی چیک کئے جائیں، سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی صورت میں ریسٹورینٹ میں کھانا کھانے نہیں دیا جائے۔ اسکے علاوہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کارڈ نا ہونے پر ہوٹلز میں رہائش بھی فراہم نہیں کی جائے۔

Back to top button