پاکستان

”نواز شریف کو ملک سے باہر جانے کی پیشکش ہوئی لیکن انہوں نے کہا کہ۔۔۔“ معروف تجزیہ کار ہارون الرشید نے عمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی تہلکہ خیز انکشاف کر دیا، جان کر عمران خان بھی دنگ رہ جائیں گے

تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ نوازشریف کوپمزہسپتال میں منتقلی کے بعد ملک سے باہر جانے کی آفر کی گئی تھی لیکن انہوں نے انکا ر کردیا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ نئی حکومت آئی ہے ایک مافیا ختم ہوگیاہے جبکہ دوسرا مافیا کمزور ہورہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب توقع رکھنی چاہئے کہ پنجاب کی پولیس بہتر ہوگی ، سکول بہتر ہونگے اور بڑی سطح پر تو کرپشن بالکل نہیں ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ جب سے عمران خان آئے ہیں لوگوں میں ایک خوف ہے اور جب نوارشریف وزیر اعظم بنتے تھے تو لوگوں کوخوف نہیں ہوتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ این آراو نوازشریف کو نہیں ملے گا البتہ آصف زرداری کو مل سکتا ہے اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ان کو چھوڑ دیا جائے گا البتہ رعایت مل سکتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف این آراو نہیں مانگ رہے وہ صرف یہ چاہتے ہیں کہ جیل سے باہر آجائیں ۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ نواز شریف جب بیمار ہوکر ہسپتال میں گئے تھے تو ان سے کہا گیا تھا کہ ملک سے باہر تشریف لے جائیں کیونکہ جب عمران خان آگئے تو پھر یہ بہت مشکل ہوگا لیکن انہوں نے انکار کردیا ۔

Back to top button