بین الاقوامیپاکستان
ترکیہ کی پاک سعودی دفاعی اتحاد میں شمولیت کی خواہش
غیر ملکی خبر رساں ادارے بلوم برگ کے مطابق اگر ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی اتحاد میں شامل ہو جاتا ہے تو اس سے نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ اس سے باہر کے خطوں میں بھی طاقت کا توازن متاثر ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے گزشتہ سال ایک مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ دونوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ یہ شق نیٹو اتحاد کے آرٹیکل فائیو سے ملتی جلتی ہے، جبکہ ترکیہ پہلے ہی نیٹو کا رکن ہے۔
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق تینوں ممالک کے درمیان ترکیے کو اس دفاعی اتحاد میں شامل کرنے کے لیے جلد کسی معاہدے پر اتفاق متوقع ہے۔






