پاکستان

”جب بے نظیر بھٹو بحیثیت وزیراعظم جی ایچ کیو گئیں تو آرمی چیف اسلم بیگ نے گیراج میں کھڑے ہو کر استقبال کیا کیونکہ ۔۔۔“سینئر صحافی عمر چیمہ کا ایسا انکشاف کہ پاکستانیوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

وزیراعظم عمران خان جی ایچ کیو کے دورے پر گئے تو سول ملٹری تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوا اور اس دورے پر تجزیہ کاروں نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا تاہم ابھی تک اس حوالے سے مختلف آراءکے سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

معروف صحافی عمر چیمہ نے بتا یا کہ جب وزیراعظم بے نظیر بھٹو جی ایچ کیو گئیں تھی، تو انہیں آرمی چیف نے سیلیوٹ نہیں کیا تھا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے بتا یا کہ جب بے نظیر بھٹو بحیثیت وزیراعظم جی ایچ کیو گئیں تو کوئی ایسا حل مطلوب تھا جسکے تحت آرمی چیف کو سلیوٹ نہ کرنا پڑے پھر طے ہوا کہ آرمی چیف اسلم بیگ بی بی کا گیراج میں کھڑے ہو کر استقبال کریں گے کیونکہ چھت کے نیچے ٹوپی پہننا ضروری نہیں اور ٹوپی کے بغیر سلیوٹ نہیں۔واضح رہے کہ جی ایچ کیو آمد کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھرپور استقبال کرتے ہوئے انہیں سیلیوٹ بھی کیا تھا اور وزیراعظم کو کور کمانڈر کانفرنس والے کمرے میں بٹھا یا گیا جہاں اس سے پہلے کسی وزیراعظم کو نہیں لے جا یا گیا تھا ۔

Back to top button