صحت

جسمانی توانائی بڑھانے میں مددگار غذائیں

کیا تھوڑا کام کرنا بھی جسم کو تھکاوٹ کا شکار کردیتا ہے ؟ یا اکثر نڈھال رہتے ہیں؟ تو اس کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں مگر اس سے بچنا بہت آسان ہے اور حل آپ کے کچن میں ہی موجود ہے۔ جی ہاں چند غذائیں جو جسم کو پورا دن توانائی سے بھرپور رکھ سکتی ہیں جو کہ قدرتی طور پر انرجی بڑھانے کا کام کرتی ہیں۔ کیا آپ یہ 10 فٹنس ٹیسٹ پاس کرسکتے ہیں۔ لیموں پانی یہ مشروب جسمانی توانائی بڑھانے کا آسان اور سادہ ذریعہ ہے، لیموں کا عرق پانی میں شامل کرنا اسے قدرتی

انرجی ڈرنک کی شکل دے دیتا ہے جو کہ الیکٹرولائٹس سے مشروب ہوتا ہے، یہ جز توانائی فراہم کرنے والے خلیات کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ویسے بھی مناسب مقدار میں پانی پینا جسمانی توانائی کے لیے ضروری ہے، معمولی سی ڈی ہائیڈریشن بھی تھکاوٹ بڑھانے کے لیے کافی ثابت ہوتی ہے۔ تازہ پھل پھلوں میں موجود قدتی مٹھاس انہیں جسمانی توانائی کے لیے بہترین غذاﺅں میں سے ایک بناتی ہے، پھل کھانے سے جسم میں فوری طور پر توانائی کی لہر دوڑ جاتی ہے، چونکہ اکثر پھلوں میں فائبر موجود ہوتا ہے تو بلڈ شوگر لیول بھی مستحکم رہتا ہے۔ اسٹرابیری، انناس، سیب اور کیلے وغیرہ فوری جسمانی توانائی کے حصول کے لیے بہترین ہیں۔ گریاں کاجو، بادام اور اخروٹ میگنیشم سے بھرپور گریاں ہیں جو کہ شکر کو توانائی میں بدلنے کے لیے کنجی کی حیثیت رکھنے والا جز ہے۔ اسی طرح گریوں میں موجود فائبر بلڈ شوگر لیول کو مستحکم رکھتا ہے جبکہ اس میں موجود پروٹین بھوک کو دور کرتا ہے۔ ڈارک چاکلیٹ کچھ مقدار میں ڈارک چاکلیٹ کو کھانے کے بعد کھالینا آپ کے لیے بہتر ثابت ہوتا ہے کیونکہ یہ بہت زیادہ انرجی فراہم کرنے والی سوغات ہے۔ اس میں موجوز اجزاءجسمانی توانائی اور مزاج کو بہتر کرتے ہیں۔ جو کا دلیہ کاربوہائیڈریٹ وہ جز ہے جو جو جسمانی توانائی کا 60 فیصد حصہ فراہم کرتا ہے۔ اور اجناس جیسے جو کا دلیہ پیچیدہ کاربوہائیڈریٹس ، وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس دلیے کو کھانا بلڈ شوگر بڑھنے کے عمل کی روک تھام کرتا ہے، جس کے نتیجے میں اچانک جسمانی توانائی ختم ہونے کا احساس نہیں ہوتا۔ جسمانی وزن میں اضافہ کیسے کریں؟ الائچی ہوسکتا ہے کہ یقین کرنا مشکل ہو مگر الائچی ایسا مصالحہ ہے جو جسمانی توانائی کو بڑھانے کے ساتھ خون کی چھوٹی شریانوں میں دوران خون کو بہتر کرتا ہے۔ اسے کھانے میں ڈال کر کھائیں یا چائے میں شامل کرکے پی لیں، فائدہ فوری ہوتا ہے۔ پوپ کارن پوپ کارن کاربوہائیڈریٹس اور فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں، جو کہ بلڈ شوگر کی سطح گرنے سے روکنے والے جز ہے، عام طور پر بلڈ شوگر لیول گرنا جسمانی توانائی ختم کرنے کا باعث بھی بنتا ہے۔ پالک آئرن کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے جو کہ جسم میں توانائی بنانے کے لیے مرکزی جز کی حیثیت رکھتا ہے۔

Back to top button