صحت

منہ کی بدبو دور کرنا نہایت آسان

 منہ کی بدبو اکثر الٹی سیدھی چیزیں کھانے اوردانت کی صفائی نہ کرنے سے پیدا ہوتی ہے جس کی وجہ سے اکثر اوقات لوگوں کے سامنے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وہ خواتین اور مرد حضرات جو اپنے منہ کی بو کی وجہ سے پریشان ہیں اب انہیں مزید پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ آج ہم آپ کو ایسے طریقے بتائیں گے جن سے منہ کی بدبو دور کرنا نہایت آسان ہو جائے گا

منہ کی بدبو کو دور کرنے کے لئے چھوٹی الائچی منہ میں رکھ لیا کریں اس سے بدبو دور ہوجاتی ہے۔.

عرقِ گلاب میں لیموں نچوڑ کر اسکے غرارے کرنے سے منہ کی بدبو دور ہوجاتی ہے

 دار چینی کی چائے منہ اور سانسوں کو مہکائے رکھتی ہےاسی لئے روزانہ ایک کپ دار چینی کی چائے پی لیا کریں

دس سے بارہ نیم کے پتوں کو ایک گلاس پانی میں ابال لیں پھر ٹھنڈا ہونے پراس سے غرارا کرلیں اس کے باقائدہ استعمال سے منہ کی بدبو ہمیشہ کیلیئے ختم ہو جاتی ہے۔

.نیم گرم پانی میں نمک ملا کر غرارے کرنے سے بھی منہ کی بدبو ختم ہوجاتی ہے کیونکہ نمک میں پائے جانے والے عناصر منہ سے مردہ خلیوں کو نکال دیتے ہیں۔

رات کو منہ صاف کرکے ایک ادرک کا ٹکڑا منہ میں چبائیں اور اس کے رس سےکلی کریں اس کے بعد پانی نہ پئیں صبح جب اٹھیں گے تو بو کانام ونشان بھی نہیں ہوگا

Back to top button