پاکستان

جسٹس گلزار نے چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھالیا

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد میں ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان، مسلح افواج کے سربراہان، سپریم کورٹ کے موجودہ اور سابق ججز، وفاقی وزراء ، سینیئر وکلا اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس گلزار احمد  سے بطور چیف جسٹس آف پاکستان عہدے کا حلف لیا۔

گزشتہ روز آصف سعید کھوسہ چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے سے ریٹائر ہو ئے ہیں ۔جسٹس گلزار احمد پاکستان کے 27 ویں چیف جسٹس ہیں ۔ 4 دسمبر کو وزارت قانون نے صدر عارف علوی کی منظوری کے بعد جسٹس گلزار احمد کی بطور نئے چیف جسٹس پاکستان تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔جسٹس گلزار احمد ملکی تاریخ کے اہم ترین مقدمات کی سماعت کرنے والے بنچز کا بھی حصہ رہے ہیں ۔ جسٹس گلزار احمد 27 اگست 2002ء کو سندھ ہائیکورٹ جبکہ 16 نومبر 2011ء کو سپریم کورٹ کے جج بنے۔ جسٹس گلزار احمد بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان یکم فروری 2022ء کو عہدے سے ریٹائرڈ ہونگے۔

Back to top button