پاکستان

جوبندہ دو سو روپے جمع کروائے گا اسے۔۔۔۔ڈیم فنڈر میں رقم جمع کرانے والوں کے لیے بڑی خوشخبر ی آگئی

لاہور میں منعقد ہونے والے کنسرٹ میں صرف اسی کو آنے کی اجازت ہو گی جس نے ڈیموں کی تعمیر کے لیے فنڈ دیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے کہا ہے کہ دیا میر بھاشاڈیم فنڈ میں

کم از کم دو سو روپے جمع کروانے والے بینک کی رسید دکھا کر 14اگست کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جشن آزادی کنسرٹ میں شرکت کر سکیں گی- دو سو روپے کی ایک رسید دکھا کر پانچ خواتین و حضرات پر مشتمل فیملی سٹیڈیم میں داخل ہو سکے گی -سٹیڈیم میں داخل ہونے کے خواہشمند دیگر افراد کو دو سو روپے فی کس جمع کروانے کی رسید دکھانا ہو گی-ڈیم فنڈ میں عطیہ اگر ایک ماہ یا اس سے بھی پہلے جمع کروایا گیا ہو تو اس کی رسید بھی قابل قبول ہو گی -کنسرٹ میں شرکت کے خواہشمند 13اگست تک کسی بھی بینک میں اپنا عطیہ جمع کروا کر رسید حاصل کر لیں-نہوں نے بتایا کہ ایل ڈی اے کے زیر اہتمام منعقد کی جانے والی جشن آزادی تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے -13اگست کی شب علیم ڈار کرکٹ اکیڈمی جوہر ٹائون اور منظور شدہ پرائیوٹ رہائشی سکیموں میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا جبکہ الجلیل گارڈن ہائوسنگ سکیم شرقپور روڈ میں ملی نغموں کا کنسرٹ منعقد کیا جائے گا -14اگست کی شام سات بجے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملی نغموں کا ’جشن آزادی کنسرٹ ‘منعقد کیا جائے گا -علیم ڈار کرکٹ اکیڈمی جوہر ٹائون میں فلڈ لائٹ کرکٹ میچ ‘ ہاکی سٹیڈیم

جوہر ٹائون میں فلڈ لائٹ ہاکی میچ اور ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جو ہر ٹائون میں کنسرٹ منعقد کیا جائے گا -اس کے علاوہ پرائیوٹ رہائشی سکیموں میں بھی ملی نغموں کے کنسرٹ منعقد کئے جائیں گے –انہوں نے بتایاکہ جشن آزادی کنسرٹ میں شرکت کرنے والوں سے دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے سپریم کورٹ کی طرف سے قائم کئے جانے والے فنڈ میں عطیات دینے کے استدعا کی جائے گی -اس مقصد کے لئے ہاکی سٹیڈیم میں بنک آف پنجاب کا بوتھ قائم کر دیا گیا ہے ‘ ایل ڈی اے کے گریڈ 17اور اس سے اوپر کے تمام افسران دو دن جبکہ گریڈ ایک سے 16تک کے ملازمین ایک دن کی تنخواہ اس فنڈ میں جمع کروائیں گے – انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لئے شجر کاری کو فروغ دیا جائے گا چنانچہ 14اگست کو پرائیویٹ رہائشی سکیموں میںشجر کاری کے لئے خصوصی مہم بھی چلائی جائے گی اور تمام شہریوں کو اپنے اپنے گھروں کے باہر کم ازکم ایک پودا ضرور لگانے کی ترغیب دی جائے گی- انہوں نے بتایا کہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں منعقد کئے جانے والے جشن آزادی کنسرٹ کی تقریب کے آغاز پر قومی ترانہ پڑھا جائے گا اورشرکا آزادی پریڈ میں حصہ لیں گے۔میوزیکل کنسرٹ میں سجاد علی، شفقت امانت علی، پپو سائیں اور حمیرہ ارشد سمیت معروف فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ تقریب کے اختتام پر آتش بازی کاشاندار مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

Back to top button