پاکستان

جیپ پر دن رات محنت کر رہا ہوں، 24سال نواز شریف سے وفاداری نبھائی جواب میں میرے ساتھ کیا، کیاگیا؟چوہدری نثار نے سنگین الزامات عائد کردیئے

سبابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ 24سال نواز شریف سے وفاداری نبھائی ہے اور عوام کی خدمت کی ہے، میری خدمت کے نشان ہر جگہ موجود ہیں اور میرے مخالفین بتائیں کہ انہوں نے کیاکیا ہے؟ اس بار عوامی ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہا ہوں کسی کی خوشامد نہیں کی۔ راولپنڈی میں انتخابی مہم کے سلسلے میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے دل میں کوئی کھوٹ نہیں ہے میں صرف عوام کا خادم ہوں اور عوامی ٹکٹ پر انتخابات لڑ رہا ہوں چوہدری نثارنے کہا کہ میں نے کوئی فیکٹری نہیں

بنائی ہے او رنہ ہی کوئی پٹرول پمپ بنایا ہے کبھی کسی کی خوشامد نہیں کی ہے ہمیشہ سچ کا سہارا لیا ہے اور نہ میں کبھی کسی کے پیچھے ہاتھ باندھ کر کھڑا ہوا ہوں، انتخابی نشان جیپ پر دن رات محنت کر رہا ہوں ۔ واضح رہے کہ چوہدری نثار حلقہ این اے 59 اور این اے 61 سے آزاد امید کی حیثیت سے انتخابات لڑ رہے ہیں

Back to top button