صحتعلاقائی

خفیہ اطلاع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے خفیہ اطلاع پرجعلی دودھ سپلائی کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملاوٹ زدہ دودھ لیجانیوالی والی گاڑی پکڑلی گاڑی میں موجود5ہزار لیٹر گاڑھا محلول والی گاڑی ضبط کرتے ہوئے مالکان کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی دودھ سپلائی کی بڑی کوشش ناکام بنادی ہے،جعلی دودھ تیار کرنے والا کیمیکل، پاؤڈر اور پانی سے تیار5ہزار لیٹر گاڑھا محلول گاڑی نمبر ایل ای آئی 1390میں عارفوالا سے لاہور لایا جا رہا تھا۔موقع پر کیے گئے ٹیسٹ میں گاڑھے محلول میں ڈیٹرجنٹ،پاؤڈر اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم کو دیکھ کر مالک اور ڈرائیور گاڑی چھوڑ کرموقع سے فرار ہوگئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ گاڑھے محلول کو لاہور لا کر 20ہزار لیٹر سے زائد دودھ تیار کیا جانا تھا۔جعل سازی کا مکروہ دھندہ کرنے والے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے گاڑی پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے۔یاد رہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے 2 روز قبل پاکپتن میں روزانہ80ہزار لیٹر جعلی دودھ تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی تھی۔کیپٹن(ر)محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ دودھ جیسی بنیادی خوراک میں ملاوٹ انسانیت کے ساتھ سب سے بڑا دھوکا ہے۔ملاوٹ اور جعل سازی کرنے والوں کا تمام مال ضبط کر کے مقدمہ درج کروا دیا جاتا ہے۔

Back to top button