علاقائی

مظفرگڑھ: تھانہ کوٹ ادو سٹی کی بڑی کارروائی لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز برآمد

چوری کی بڑی وارادت ٹریس 9 لاکھ مالیت کے 36 موبائل فونز برآمد کرا لیئے گئے

مظفرگڑھ: تھانہ کوٹ ادو سٹی کی بڑی کارروائی دس روز میں چوری کی بڑی وارادت ٹریس نقب زن گینگ گرفتار 9 لاکھ مالیت کے 36 موبائل فونز برآمد کرا لیئے گئے ڈی پی او محمد حسن اقبال کی پولیس ٹیم کو شاباش
تفصیل کے مطابق ایس ڈی پی او کوٹ ادو امجد جاوید کی سربراہی میں پولیس تھانہ سٹی کوٹ ادو کے ایس ایچ او عبدالکریم خان کھوسہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ چور گینگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 36 موبائل فونز جنکی کل مالیت 9 لاکھ بتائی جا رہی برآمد کرا لیئے
ایس ایچ او کے مطابق 10 روز قبل چوروں نے دیوار میں سوراخ کر کے موبائل کی دوکان سے 9 لاکھ مالیت کے موبائل فونز چرالیئے اس اطلاع پر پولیس نے فوری عمل کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا۔ 10 روز میں چور گینگ کا ایک فرد قانون کی گرفت میں آگیا جس سے ابتدائی طور پر ایک موبائل فون برآمد ہوا تاہم اس کے دوسرے ساتھی کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
ملزمان عرفان عرف شاکا اور ندیم سے تفتیش میں انکشافات کے بعد ان کی بتائی گئی جگہ سے پولیس نے 9 لاکھ مالیت کے 36 موبائل فونز برآمد کرا لیئے اور ایس ڈی پی او کوٹ ادو امجد جاوید نے مدعی فریق سے ملاقات کی اور موبائل فون ان کے حوالے کیئے۔ تاجر برادری نے ایس ڈی پی او کوٹ ادو امجد جاوید اور پوری پولیس ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ڈی پی او محمد حسن اقبال کا پولیس ٹیم کو کہنا تھا کہ انہیں ان جیسے پولیس افسران پر فخر ہے جو شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کرتے ہیں۔

Back to top button