علاقائی

کوٹ ادو میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے1 بچے سمیت 6 خواتین جاں بحق

 مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں ہیڈ تونسہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری سے اوور ٹیک کرتے ہوئے الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 1 بچے سمیت 6 خواتین جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطا بق ڈرائیور عباس سیہانی نے ڈرائیور اشفاق موہانہ کی ٹریکٹر ٹرالی کے ساتھ مقابلہ کیا عباس سہانی خواتین کے منع کرنے پر بھی نا مانا اور اپنا ٹریکٹر ٹرالی اگے لے جانے کی کوشش کی۔

اسی دوران ٹریکٹر ٹرالی بند کے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت چھ خواتین موقع پر جاں بحق ھوگئی ایک ہی بستی میں چھ جنازے اٹھنے پر کہرام مچ گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خواتین دو ٹریکٹر ٹرالیوں پر کپاس چننے جا ہی تھیں۔زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

Back to top button