علاقائی

کوٹ ادو:ٹی ایچ کیو ہسپتال میں دوران علاج انجکشن لگنے سے 65 سالہ بزرگ جابحق

کوٹ ادو: ٹی ایچ کیو ہسپتال میں دوران علاج 65 سالہ بزرگ کے جابحق ہونے کا معاملہ ورثاء نے الزام عائد کیا دوران علاج انجکشن لگنے سے بزرگ مریض جانبحق ہوا لگنے والا انجکشن ری ایکشن کرگیا تھا ہسپتال انتظامیہ نے معاملے کی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

کوٹ ادو کے وارڈ نمبر 14  کے رہائشی 65 سالہ بزرگ کو پاوں پر زخم ہونے پر ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا ہسپتال میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر شاہد گرمانی نے بزرگ مریض غلام مصطفی کو چیک کیا اور وارڈ میں داخل کردیا وارڈ میں موجود ڈیوٹی عملہ نے بزرگ مریض کو ڈاکٹر کی ہدایت پر طبی امداد دی دوران علاج 65 سالہ بزرگ دم توڑ گیا ورثاء نے الزام عائد کیا وارڈ عملہ نے انجکشن لگایا جو ری ایکشن کرگیا جس کے باعث بزرگ غلام مصطفی کی موت واقع ہوئی ورثاء نے ہسپتال انتظامیہ اور عملہ کے خلاف احتجاج کیا اور کاروائی کا مطالبہ کیا ہسپتال انتظامیہ نے ورثاء کے مطالبہ پر معاملے کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی تاکے معاملے کی مزید تحقیقات کی جائے۔

Back to top button