بین الاقوامی

خاتون نے دوران پروازبچے کوجنم دے دیا

سعودی عرب میں عرعرسٹی سے ریاض جانے والی سعودی ایئرلائن کی پرواز میں خاتون نے بچے کو جنم دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق خوش قسمتی سے طیارے میں اس وقت ایک لیڈی ڈاکٹر اور نرس بھی موجود تھی ، السعودیہ ایئر کی پروازسعودی عرب کی شمالی کمشنری عرعر سے ریاض کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

 پروازکی روانگی سے قبل طیارے میں فضائی میزبان اور ٹریفک کے عملے نے خاتون مسافر کو سفر کرنے سے نہیں روکا۔

 ذرائع عملے کی جانب سے یہ بھی اطلاع نہیں دی گئی کہ طیارے میں مسافر خواتین میں سے ایک حاملہ خاتون بھی سفر کر رہی ہیں ۔

طیارے کے اڑان بھرنے کے ایک گھنٹہ بعد خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی ، فضائی میزبان کو پتہ چلا کہ طیارے میں حاملہ خاتون بھی موجود ہیں عملہ پریشان ہوگیا اور فوری طور پر کپتان کو اطلاع دی گئی ۔

کپتان نے اناوسمنٹ کی کہ طیارے میں کوئی ڈاکٹر یا نرس موجود ہے تو فضائی عملے سے تعاون کرے کیپٹن کا اعلان سنتے ہی جہاز میں موجود ایک لیڈی ڈاکٹرنے فوری طور پر اپنی خدمات مہیا کر دیں ۔

جہاز کے عملے نے زچہ خاتون کو جہاز کے عقبی حصہ میں منتقل کیا جہاں لیڈی ڈاکٹر اور نرس کی معاونت سے خاتون نے صحت مند بچے کو جنم دیا ، عملے کی جانب سے جب مسافروں کو بتایا گیا تو اس پر طیارے میں موجود مسافروں نے ننھے مہمان کا جہاز میں تالیاں بجا کر پرجوش استقبال کیا۔

Back to top button