بین الاقوامی

دنیا کی تاریخ کی انوکھی ترین چوری، اسرائیل نے اہم اسلامی ملک میں ’’برسنے والے بادل‘‘ چوری کرلئے ، چونکا دینے والے انکشافات

ایران کے شہری دفاع کے سربراہ غلام رضا جلالی نے اسرائیل اور ایک اور دوسرے ملک پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے ایران کے بادلوں کو چْرایا جس کے نتیجے میں ایران میں ماحولیاتی تبدیلی اور خْشک سالی نے جنم لیا۔ رضا جلالی ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک عسکری کمانڈر ہیں۔ایرانی نیوز ایجسنی نے بتایا کہ ایران میں دیکھی جانے والی ماحولیاتی تبدیلیاں غیر قدرتی اور بیرونی مداخلت کا نتیجہ ہیں۔ ایرانی سائنسی مراکز اپنے تحقیقی مطالعوں کے ذریعے اس نتیجے تک پہنچے ہیں۔جلالی نے مزید کہا کہ اسرائیل اور ایک دوسرے ملک کی مشترکہ ٹیم ایران

میں داخل ہونے والے بادلوں کو غیر برساتی بنانے پر کام کر رہی ہے۔ لہذا ہمیں بادلوں اور برف کی چوری کا سامنا ہے۔ بحیرہ روم تک افغانستان کے بالائی علاقوں کا جائزہ لینے والے تحقیقی مطالعوں کے مطابق 2200 میٹر تک بلند تمام پہاڑیوں پر برف موجود ہے مگر ہماری پہاڑیاں خشک ہیں۔

Back to top button