بین الاقوامیمعلومات

سعودی عرب کا ماہ رمضان میں نماز تراویح گھروں میں ادا کرنے کا فیصلہ

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جب تک کورونا کی وبا ختم نہیں ہو جاتی تب تک مساجد میں نماز پر پابندی ہو گی۔

سعودی حکومت نے لوگوں کو گھروں میں تروایح اوردیگر نمازیں  پڑھنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب سعودی حکومت نے نماز جنازہ کے دوران پانچ، چھ  لوگوں سے زائد کے جمع ہونے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں آج کورونا کے 429 نئے مریضوں کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد ملک میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 462 ہو گئی ہے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 7 مریض جان کی بازی ہار گئے، کورونا سےمرنےوالےمریضوں کی تعداد 59 ہو گئی۔

یاد  رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں 109,654 افراد ہلاک اور 17 لاکھ 90 ہزار سے زائد متاثر ہوچکے ہیں۔

Back to top button