کرکٹ

راولپنڈی ٹیسٹ کیلیے شائقین کو مفت ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا

پی سی بی نے زیادہ سے زیادہ شائقین کو اسٹیڈیم تک رسائی دینے کی غرض سے 4 جنرل اسٹینڈز مختص کرنے کی پلاننگ کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق مفت داخلے کی اجازت صرف شناختی کارڈ کے حامل افراد کو ہوگی، پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 فروری سے کھیلا جائیگا۔

پی سی بی نے اظہرعلی کی قیادت میں 16رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، مہمان ٹیم 5 فروری کو پاکستان پہنچے گی۔

Back to top button