پاکستان

کچرا کنڈی سے 3 گدھوں کے سر اور آلاشیں برآمد

کراچی کے پوش علاقے کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب گدھوں کے سر اور آلائشیں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کلفٹن میں واقع ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب موجود کچرا کنڈی سے 3 گدھوں کے سر اور آلاشیں ملی ہیں البتہ گوشت اور کھال موجود نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد مبنیہ طور پر ذبح کئے گئے گدھے کے سر اور آلاشیں پھینک گئے ،کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی صفائی والی گاڑی کچرہ اٹھا کر لے گئی۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ ان گدھوں کا گوشت بیف یا مٹن بتا کر کسی ہوٹل یا گوشت کی دکان پر بیچا اور شہریوں کو کھلایا جائے گا۔اس لیے  اہلیان  کراچی  بیف  اور مٹن کا  گوشت خریدتے وقت زرا جانچ پڑتال ضرور کریں ۔

Back to top button