پاکستان

ریحام بیچاری کیا کرسکتی تھی۔۔شریف خاندان نے کروڑوں روپے خرچ کر کے فلم بنوائی ہے جو۔۔۔“ انتخابات سے قبل عمران خان سے متعلق کون سی فلم آ رہی ہے؟ ہارون الرشید کے تہلکہ خیز انکشاف ، پی ٹی آئی صفوں میں کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں ان دنوں سیاسی ماحول خوب گرم ہے اور اس پر معروف کالم نگار ہارون الرشید نے تہلکہ خیز انکشاف کر کے مزید گرمی پیدا کر دی ہے۔ معروف سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کیخلاف پوری ایک فلم آنے والی ہے جو شریف خاندان نے کروڑوں روپے خرچ کر کے بنائی ہے۔ اس انکشاف نے تحریک انصاف کی صفوں میں کھلبلی مچا دی ہے اور پی ٹی آئی کارکن پریشان ہیں کہ ناجانے ان کے کپتان کیخلاف ایسی کون سی فلم آنے والی ہے۔ہارون الرشید نے

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”ریحام بیچاری کیا لکھے گی۔ پوری ایک فلم آنے والی ہے۔ شریف خاندان نے کروڑوں روپے خرچ کر کے بنائی ہے، غیر ملکیوں کی مدد سے۔ مزید تفصیل ایک آدھ دن میں۔ مافیا تو مافیا ہوتی ہے، الیکشن کو کھلاڑی حلوہ سمجھ رہے ہیں؟

جواب دیں

Back to top button