پاکستان

زرداری صاحب نے تو بہت کچھ سیکھا مجھ سے، اب بلاول کو بھی ذرا لائیں، فضل الرحمن نے سابق صدر کو مشورہ دیدیا

اسلام آباد(سی پی پی)متحدہ مجلس عمل اور جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری سے کہا کہ بلاول کو میری شاگردی میں لائیں۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر کسی قسم کی مسلح تنظیم کی موجودگی کا قائل نہیں ہوں اور ان تنظیموں کو ختم ہونا چاہیے۔ یہ تنظیمیں ہونی ہی نہیں چاہئیں تھیں۔انہوں نے کہا کہ ان تنظیموں کو قومی دھارے میں لانا چاہیے، جب مین اسٹریمنگ ہوسکتی ہے تو ہونی چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کو تھوڑی سی سیاست کرنے دیں، وہ آئیڈیل باتیں کرتے ہیں، میں نے زرداری صاحب سے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو میری شاگردی میں لائیں۔ زرداری صاحب نے تو بہت کچھ سیکھا مجھ سے، اب بلاول کو بھی ذرا لائیں۔

Back to top button