پاکستان

نا اہل نواز شریف کی بہاولنگر آمد پر استقبال نہیں کروں گا‘‘ بہاولنگر کے ڈپٹی کمشنر نے نواز شریف کو ریسیو کرنے سے صاف انکار کر دیا ن لیگ یہ سب برداشت نہ کرسکی، جانتے ہیں بعد میں اس فرض شناس افسر کیساتھ پھرکیا ہوا؟

ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کی مزاحمت، نا اہلی کےبعد نواز شریف کے دورہ بہاولنگر کے موقع پر استقبال سے صاف انکار کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ بڑے بڑے افسر دنگ رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی صابر شاکر نے انکشاف کیا ہے کہ بہت کم بیوروکریٹس ہیں جو کوئی غلط کام ہونے پر مزاحمت کرتے ہیں مگر ڈپٹی کمشنر بہاولنگر نے ایسی مثال قائم کر دی ہے کہ جو بڑے بڑے افسر نہیں کر سکے۔ صابر شاکر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے نا اہلی کے بعد

نواز شریف جلسے کیلئے بہاولنگر گئے تو ڈپٹی کمشنر بہاولنگر اظہر حیات نے ان کا استقبال کرنے سے صاف انکار کر دیا تھا جس کی وجہ سے وہ آج زیر عتاب ہیں۔ اظہر حیات نے نواز شریف کو ریسیو کرنے اور ان کا استقبال کرنے سے صاف انکار کر دیا تھا۔ اب ان کو دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں، ڈپٹی کمشنر کے انکار پر سارا انتظام براہ راست کمشنر نے سنبھالاتھا ، اور اے ڈی سی جی سمیت کچھ اور افسران کو ڈیوٹی پر تعینات کیاگیا تھا، ڈپٹی کمشنر اظہر حیات نے صاف کہا تھا کہ یہ نواز شریف کا نجی دورہ ہے ، نواز شریف کا نا اہلی کے بعدملکی معاملات سے کوئی تعلق نہیں ، اسی لیےوہ ان کی آمد اور استقبال میںکردار ادانہیں کرینگےاور نہ ہی ان کو ریسیوکرینگے۔صابر شاکر نے بتایا کہ بہاولنگر کے دو ایم پی ایز اور ایک ایم این اے وہاں موجود بلدیہ کی پراپرٹی کو ہتھیانا چاہ رہے تھے، ڈپٹی کمشنر نے اس سے بھی انکار کیا،اور آج کل وہ زیر عتاب ہیں۔ صابر شاکر نے ایک اور انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ آج کل ایک اور بندہ ریڈار پر آچکا ہے جو کہ بہت اچھلتا ہے ، وہ نواز شریف کیلئے پیغام رسانی کر رہا ہے، اکتیس مئی کے بعد وہ صاحب بھی بالکل قانون کے شکنجے میں ہوں گے، یہ شخص دعویٰ کرتا ہے کہ میرا ان سے بھی تعلق ہے اُن سے بھی تعلق ہے، میں سب کو ٹھیک کر لوں گا۔چیئرمین نیب بھی میری جیب میں ہے۔

جواب دیں

Back to top button