پاکستان

سال 2019 کی بہترین اسلامی شخصیت

ترک صدر رجب طیب اردگان نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا، انہیں سال کا بہترین اسلامی شخصیت قرار دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امت مسلمہ کا درد رکھنے اور مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر آواز بلند کرنے والے مردمجاہد رجب طیب اردگان کو2019 کا بہترین اسلامی شخصیت قرار دے دیا گیا۔

افریقی ملک نائیجیریا کے سب سے بڑے اور مستند جریدے ’’مسلم نیوز نائیجیریا‘‘ نے ترک صدر کو یہ اعزاز دیا۔ مسلمانوں اور اسلام کے لیے ناقابل تردید خدمات کے پیش نظر رجب طیب اردگان اس سے قبل بھی متعدد اعزازات اپنے نام کرچکے ہیں۔سال 2019 کے بہترین اسلامی شخصیت میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد کا دوسرا نمبر ہے۔

خطے میں قیام امن کے لیے ناقابل فراموش خدمات کے سبب ترک صدر کو 2010 میں اقوام متحدہ کی جانب سے ‘‘یو این ہیبیٹیٹ‘‘ کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ اردگان مسلم دنیا میں بااثر شخصیات میں شمار ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ ترک صدر اپنے کردار کے باعث کروڑوں مسلمانوں کے دلوں میں بستے ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ انہوں نے ناصرف شام، فلسطین، برما اور عراق پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھائی بلکہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی بھی آواز بنے۔

Back to top button