بین الاقوامی

سعودی عرب کا سفری پابندیاں 2021 میں اٹھانے کا اعلان

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے تازہ بيان ميں کہا ہے کہ یکم جنوری 2021 سے ملک بھر کے ایئر پورٹس، بندرگاہیں اور سرحدی چوکیاں کھول دی جائیں گی۔

سعودی حکومت کے ترجمان کے مطابق سفری پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد سعودی شہری بیرون ملک کا سفر کر سکیں گے، جب کہ غیر ملکیوں کو سعودی عرب واپس آنے کی بھی اجازت ہوگی۔

Back to top button