اسلامیبین الاقوامی

سعودی عرب کا مسجد الحرام اور مسجد نبوی 8 رمضان سے کھولنےکا اعلان

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کو 8 رمضان سے کھولنے کااعلان کردیا ہے۔
سعودی حکومت نے حرمین شریفین کو کھولنے کے لیے احتیاطی تدابیر بھی جاری کر دی  ہیں ۔ جس کےتحت  حرمین شریفین میں آنے والوں کو جائے نماز ساتھ لانا ہوگی، مسجد میں رکھے قرآن پاک کے نسخے استعمال کرنے کی بھی ممانعت ہے ۔ نمازیوں کو فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ دونوں مساجد کے واش روم بند رکھے جائیں گے۔نماز کے لیے آنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیاگیا ہے ، مساجد میں داخلے سے پہلے سینیٹائزر کا استعمال لازمی ہوگا ۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے باہر سینیٹائزر حکومت کی طرف سے رکھوائے جائیں گے۔
گزشتہ روز مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے سربراہِ شیخ عبدالرحمن السدیس نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو اطمینان دلایا  تھا کہ چند روز کی بات ہے امت پر سے غم کے بادل چھٹ جائیں گے اور پھر حرمین شریفین میں نمازی لوٹ آئیں گے۔ شیخ السدیس نے کہا کہ مسلمان یہاں طواف کریں گے ، سعی کریں گے اور روضہ مبارک پر پہنچ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں سلام پیش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ مملکت صحت و سلامتی والا ماحول قائم کرنے کی شدید خواہش مند ہےتاہم احتیاطی اقدامات کے تحت نافذ پابندیاں ہٹانے میں جلدی نہیں کی جانی چاہیے۔

Back to top button