اسلامیبین الاقوامی

کینیڈا میں پہلی بار لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی اجازت مل گئی

ماہ رمضان میں کینیڈا کی فضاؤں میں اذان کی گونج،کینیڈا میں افطار کے دوران لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی اجازت دے دی گئی،کینیڈا کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہواہے۔

کینیڈا میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے مساجد جانے پر پابندی ہے لیکن رمضان میں لاؤڈ اسپیکر سے اذان کی اجازت پر مسلم کمیونٹی خوش ہے ،کینیڈین مسلمان مستقل اس عمل کو جاری رکھنےکے خواہشمندہیں۔

کینیڈا میں کورونا وائرس سے 2859افراد ہلاک اور50ہزار سے زائد متاثرہوچکےہیں۔

Back to top button