بین الاقوامیپاکستان

ہم 20تاریخ کو یہ کام کرینگے،شاہ محمود قریشی سے چینی سفیر یاؤ جنگ کی ملاقات، چینی وزیراعظم کا عمران خان کیلئے خصوصی پیغام پہنچادیا

پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں انہیں انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چینی سفیر نے تحریک انصاف کی حکومت کیلئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے شاہ محمود قریشی سے پاک چین تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ چینی سفیر نے کہا کہ پاک چین تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات میں گرمجوشی اور قربت پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی قیادت پاکستان میں قائم ہونے والی نئی حکومت کیساتھ قریبی مراسم کی خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی وزیر اعظم بذات خود عمران خان سے بات کرنا چاہیں گے اور چینی وزیر اعظم 20 اگست کو چیئرمین تحریک انصاف کو ٹیلی فون کر کے مبارکباد دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے مابین گفتگو میں دوطرفہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ شاہ محمود قریشی نے نیک تمناؤں کے اظہار پر چینی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چینی قیادت کی جانب سے خیر سگالی کے جذبات کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاک چین تعلقات میں باہمی اشتراک میں مزید نکھار لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین معیشت، تجارت اور سفارتکاری سمیت دیگر امور میں تعاون کی نئی راہیں کھولنا چاہیں گے۔  پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں انہیں انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چینی سفیر نے تحریک انصاف کی حکومت کیلئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے شاہ محمود قریشی سے پاک چین تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

Back to top button