پاکستان

عام انتخابات، پنجاب میں کون زیادہ نشستیں لے گا؟ مسلم لیگ (ن) یا تحریک انصاف؟ اعتزاز احسن نے پہلے ہی نتیجے کا اعلان کر دیا، بڑی پیش گوئی کر دی

 پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں تحریک انصاف لیڈ کرے گی، واضح رہے کہ انتخابات میں کچھ ہی گھنٹے باقی ہیں، عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے کیا تبدیلی لائیں گے یہ بھی جلد معلوم ہو جائے گا، مختلف تجزیہ کار مختلف پیشگوئیاں کرنے میں مصروف ہیں ایسے میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور معروف قانون اعتزاز احسن نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کی فتح کا نقارہ بجا دیا۔ جب پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن

سے پوچھا گیا کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کا جوڑ پڑے گا آپ کے خیال میں پنجاب سے کون لیڈ کرے گا جس کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ صورتحال بالکل واضح ہے اور مجھے تحریک انصاف لیڈ کرتے ہوئے نظر آ رہی ہے۔ اس طرح پیپلز پارٹی کے رہنما اور معروف قانون دان اعتزاز احسن نے ایک بڑی پیش گوئی کر دی ہے۔

Back to top button